پاکستان ایران سے بجلی کی درآمد میں اضافے کا خواہاں

اسلام آباد (ارنا) انرجی کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے تازہ ترین اقدام میں حکومت پاکستان ایران سے بجلی کی خریداری بڑھانے کی خواہاں ہے۔

اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں  محکمہ توانائی کی جانب سے ایران کی توانیر کمپنی کے ساتھ 104 میگا واٹ بجلی کی خریداری کے نئے معاہدے کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔

ایران کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کا نیا منصوبہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے اسلام آباد اور کراچی کے دورے کے بعد سامنے آیا ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران ایران کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں اہم بات چیت کی ہے اور ان کا خیال ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل دونوں طرف کے عوام کے مفادات کے عین مطابق ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پولان- گبد پاور ٹرانسمیشن لائن اور پہلے مشترکہ سرحدی بازار کا افتتاح کیا تھا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .