ارنا کے فارن پالیسی ڈپارٹمنٹ کے مطابق، حسین امیرعبداللہیان اتوار کی رات (مقامی وقت) سرکاری دورے پر ٹوکیو پہنچے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے آج دوپہر جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
اس ملاقات سے قبل، حسین امیرعبداللہیان نے جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا ھایاشی اور صحت اور سماجی بہبود کے وزیر کاٹسونوبو کاٹو سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال، علاقائی مسائل اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ ٹوکیو، سن 1945 میں امریکہ کی طرف سے ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم حملوں کی برسی کے موقع پر کیا گیا ہے۔ امریکی ایٹم بم کے حملوں سے ان دونوں شہروں میں بڑے پیمانے پر انسانی تباہی ہوئی تھی جس کے بھیانک اثرات آج بھی قابل مشاہدہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ