2 اگست، 2023، 10:33 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85187945
T T
0 Persons

لیبلز

مجھے فخر ہے کہ میں استقامتی محاذ میں ہوں ، اسپین کے پادری

تہران- ارنا- اسپین کی موثر شخصیت اور عیسائي پادری نیکولاؤس ماتی عبد الاحد نے کہا: ہم شامی نژاد ہيں اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم ایرانیوں کے ساتھ استقامتی محاذ میں کھڑے ہيں اور ہم اپنے ملک کی کامیابی کو رہبر معظم  آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  کی درایت و حکمت عملی کی مرہون منت سمجھتے ہيں۔

       عیسائي پادری نیکولاؤس ماتی عبد الاحد نے بدھ کے روز اسپین میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کے سربراہ احمدی  سے ملاقات میں مزید کہا: ہم عیسائی بھی آپ شیعوں خاص طور پر ایرانیوں کی طرح ظلم و ستم کے خلاف ہیں۔ میں شامی نژاد ہوں اور شام و ایران ہمیشہ امریکہ و اسرائيل کی پابندیوں اور دباؤں کا شکار رہے ہيں اور آج بھی ہيں اس لئے ان حالات میں دونوں ملکوں کے درمیان اتحاد بے حد ضروری ہے۔

        انہوں نے کہا: ایران کے دشمن یورپ میں افواہیں پھیلا کر اسلامی انقلاب  کے بارے میں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن با خبر افراد چاہے چس مذہب سے تعلق رکھتے ہوں وہ سماجی انصاف کے حامی ہوتے ہيں اور انسان دشمنوں کی فطرت سے واقف ہوتے ہيں۔

       انہوں نے کہا: ہمیں امید ہے کہ ہم ایک دوسرے کے تعاون سے پوری دنیا کے سامنے یہ ثابت کر دیں گے ظلم و ستم ہر مذہب میں مذموم حرکت ہے۔

مجھے فخر ہے کہ میں استقامتی محاذ میں ہوں ، اسپین کے پادری

        اس ملاقات میں اسپین میں  اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل کونسلراحمدی  نے بھی کہا: اسلام اور عیسائيت ظلم و جور کے خلاف ہیں اور دشمن، خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل کی کوشش ہے کہ دنیا کے لوگوں کو بے خبری ميں رکھیں اور چونکہ اسلامی انقلاب نے امریکہ کے رعب و دبدبے کو مٹی میں  ملا دیا ہے اس لئے  وہ ہمارے ملک ایران بلکہ شام کے خلاف مخاصمانہ رویہ اپنا رہے ہيں لیکن چونکہ حقیقت کو چھپایا نہيں جا سکتا، اس لئے اپنے جال میں وہ خود ہی پھنس رہے ہيں۔

       انہوں نے مزيد کہا: نومبر میں" اسلام و عیسائيت کی نظر میں سماجی انصاف " کے عنوان سے ایک سمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .