ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان پاکستان پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ  گئے ہیں۔

اسلام آباد (ارنا)  ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی رات کو نور خان ایئر بیس پہنچے جہاں پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان احسن رضا شاہ اور پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایرانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

ایران کے اعلیٰ سطحی وفد کا یہ دورہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر کیا گیا ہے۔ اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ، حسین امیرعبداللہیان پاکستان کے وزیراعظم، آرمی چیف اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسکے علاوہ شہر کراچی کا دورہ بھی ایرانی وفد کے پروگرام میں شامل ہے۔

امیرعبداللہیان کا یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔ اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ نے دسمبر 2021 میں افغانستان کے مسئلے  پر اسلام آباد میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت اور پاکستانی حکام سے ملاقات کی تھی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .