تھران (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اتوار کے روز کویت کے وزیر خارجہ سالم عبداللہ الجابر الصباح کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے سوئيڈن اور ڈینمارک میں قرآن کریم کی توہین کے واقعات پر کویتی حکومت کے مؤقف کو سراہتے ہوئے مسلم ممالک کی جانب سے اسلامی مقدسات کی توہین کی مذمت کے حوالے سے سخت پیغام بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا۔
کویت کے وزیر خارجہ سالم عبداللہ الجابر الصباح نے امیرعبداللہیان کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک قرآن پاک اور اسلامی مقدسات کی توہین کی شدید مذمت کرتا ہے۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس موقع پر باہمی دلچسپی کے ديگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ