زرداری: ایران اور پاکستان اسلامو فوبیا کا مل کر مقابلہ کریں گے

 پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ  تہران اور اسلام آباد اسلامو فوبیا کے رجحان سے نمٹنے کی غرض سے اسلامی تعاون تنظیم کے اراکین کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔

اسلام آباد - ارنا – پاکستان کے وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سوئيڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پراسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے سوئیڈن میں دوبارہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی اور اس سے نمٹنے کی راہوں کا جائزہ لیا۔ 
پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے واقعات مذہبی عدم برداشت، نفرت اور اشتعال انگیزی کا باعث بن رہے ہیں اور انہیں کسی  طور درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔
زرداری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران اور پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ ملکر اسلامو فوبیا کے خطرات کا مقابلہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ 
پاکستان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ بات چیت میں باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں اور دو طرفہ تعاون کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .