قرآن کی بے حرمتی کرنے والوں کو امان نہیں لینے دینے گے، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ہم قرآن کی توہین کرنے والوں کو امان نہیں لینے دینے گے۔ اگر کوئی ہمارے دین اور قرآن کریم سے کھلواڑ کرے گا ہم اس کی دنیا سے کھلواڑ کریں گے۔

تہران – ارنا -  قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سپاہ پاسدار انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ قرآن کریم اور مسلمانوں بلکہ دنیا کے تمام توحید پرستوں  کے مقدسات کی بار بار توہین سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اسلام ا ور عالم اسلام کے دشمنوں کے تھنک ٹینک میں تیار کی جانے والی شیطانی اسٹریٹیجی ہے جس  پر تھوڑے تھوڑے عرصے کے بعد یورپ میں آزادی اظہار کے پر فریب نعرے کی آڑ میں انجام دیا جاتا ہے۔

میجر جنرل حسن سلامی نے یہ بات زور دے کرکہی کہ اسلام فوبیا اور قرآن کریم کی بے حرمتی کی ناپاک سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلم امہ اور اسلامی ممالک کولازمی اقدامات عمل میں لانا ہوں گے اور عالمی برداری اور بین الاقوامی اداروں کو بھی اپنے ساتھ ملانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم قرآن کی توہین کرنے والوں کو چین سے نہیں رہنے دیں گے۔ جو ہمارے دین اور قرآن سے کھلواڑ کرے گا ہم اس کی دنیا سے کھلواڑ کريں گے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ جلد یا بدیر مومن مجاہدین کا دست انتقام ان سیاستدانوں کےگریبانوں تک ضرور پہنچے گا جو یہ مکروہ کھیل کھیل رہے ہیں۔ جبکہ سخت ترین سزا اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کا مقدر بنے گی۔    

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .