غزہ- ارنا- فلسطینی شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز فلسطینی بچوں کی ایک بڑی تعداد نے صیہونی حکومت کے جرائم اور غزہ شہر کے ظالمانہ اور غیر انسانی محاصرے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ بچوں ایسے نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر "ہمیں بھی دوسرے بچوں کی طرح جینے کا حق ہے" ، "غزہ تمہیں پکاررہا ہے"، "انسانی حقوق کے ادارے کہاں ہیں؟"، "غزہ کے بچوں کو بچاؤ"، "محاصرہ توڑ دو"، " غزہ میں 800 ہزار بچے اپنی زندگی کے آغاز سے ہی محاصرے میں ہیں"، "ہم چاہتے ہیں کہ محاصرہ ختم ہو، تاکہ کینسر میں مبتلا ماؤں کا علاج ہو سکے"۔ جیسے نعرے درج تھے۔
اس اجتماع میں فلسطینی بچوں نے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایک ایسا غاصبانہ محاصرہ جس نے 17 سال قبل بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کی وجہ سے اس خطے کے لوگوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق یعنی آزادی ، طبی خدمات، نقل و حمل اور تعلیم سے محروم کر رکھا ہے۔
صیہونی حکومت لاعلاج بیماریوں میں مبتلا فلسطینیوں کو علاج کی غرض سے غزہ سے باہر نہیں جانے دے رہی جس کے نتیجے میں صیہونیوں کے محاصرے میں گھرے اس علاقے کے مریض بتدریج موت کا شکار ہو رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ