7 جولائی، 2023، 9:28 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85162787
T T
0 Persons

لیبلز

عید غدیر کے موقع پر تہران میں 10 کلومیٹر طویل عوامی جشن

تہران میں عید غدیر کے موقع پر 10 کلومیٹر عوامی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئے۔

تہران- ارنا-جشن غدیر کا آغاز شام 6 بجے ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے، شاہرائے انقلاب اسلامی عوام سے لبریز ہوگئی جس میں عورتیں، بچے، بوڑھے اور جوان سب ہی شامل تھے جو جشن منانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں سے یہاں جمع ہوئے تھے۔

اس موقع پر تہران کے امام حسین اسکوائر سے تاریخی آزادی اسکوائرتک جانے والی مرکزی شاہراہ کے دونوں جانب شربت، چائے اور کھانے کے پینے کے اسٹال لگائے گئے تھے اور جگہ جگہ بچوں کے لیے جھولوں اور تفریحی سہولتوں کا اہتمام بھی کیا گيا۔ 

عید غدیر کے موقع پر تہران میں 10 کلومیٹر طویل عوامی جشن

امام حسین اسکوائر، فردوسی اسکوائر، انقلاب اسکوائر اور آزادی اسکوائر پر جشن غدیر کے لیے بڑے بڑے اسٹییج لگائے گئے تھے اور سڑکوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور قمقوں سے سجایا گيا تھا۔

تہران کی بلدیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ہزاروں کارکن جشن میں شریک لوگوں کو پوری تندھی کے ساتھ خدمات فراہم کرتے دکھائی دیئے۔

جشن غدیر کے موقع پر 10 کلومیٹر کے طویل راستے میں کم سے کم 12 مقامات پر نماز مغرب کی باجماعت ادائيگی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

عید غدیر کے موقع پر تہران میں 10 کلومیٹر طویل عوامی جشن

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .