ایران اور نکاراگوا کے حکام کے درمیان مذاکرات مفید اور تعمیری تھے: امیرعبداللہیان

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے باہمی تعاون کو وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے مقصد سے ایران اور نکاراگوا کے حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو مفید اور تعمیری قرار دیا۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا کے دورے کے موقع پر نکاراگوے کے وزیرخارجہ دنیس مونکادا سے ملاقات میں کہی۔

انہوں نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی مسائل کے تازہ ترین رجحانات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایران کے اعلیٰ سطحی وفد کی میزبانی پر نیکاراگوا کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو مفید اور نتیجہ خیز قرار دیا۔

اس موقع پر نکاراگوے کے وزیرخارجہ دنیس مونکادا نے بھی اپنے ملک پر ایران کے اعلیٰ سطحی وفد کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام شعبوں خاص طور پر اقتصادی شعبوں میں تعلقات کی سطح کو بڑھانے کے ساتھ اپنے ملک کی تیاری پر زور دیا۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی پیر کی صبح تہران کے وقت کے مطابق ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے لاطینی امریکہ کے ممالک وینزویلا، نیکاراگوا اور کیوبا روانہ ہوگئے۔

آیت اللہ رئیسی کے پانچ روزہ دورے کی پہلی منزل کراکس تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .