15 جون، 2023، 9:04 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85141126
T T
0 Persons

لیبلز

آیت اللہ رئیسی ہوانا پہنچ گئے

تہران، ارنا -  ایرانی صدر لاطینی امریکہ کے اپنے پانچ روزہ دورے کے تیسرے دن میں وینزویلا اور نکاراگوا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح تہران کے وقت کے مطابق ہوانا پہنچے۔

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی لاطینی امریکہ کے اپنے پانچ روزہ دورے کے تیسرے دن میں وینزویلا اور نکاراگوا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح تہران کے وقت کے مطابق ہوانا پہنچے جہاں اس ملک کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ کیوبا آیت اللہ رئیسی کے پانچ روزہ دورے کی آخری منزل ہے۔

ایک گھنٹے بعد کیوبا کے 19 ویں صدر میگوئل ماریو ڈیاز کینیل ایرانی صدر کا سرکاری استقبال کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 12 جون بروز پیر ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے لاطینی امریکہ کے ممالک وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا کے لیے روانہ ہوئے۔ آیت اللہ رئیسی کے پانچ روزہ دورے کی پہلی منزل  کراکس تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .