ایرانی وزارت تیل نے منگل کے روز ایک رپورٹ میں کہا کہ تعاون کے معاہدوں پر منگل کو وینزویلا میں مقامی وقت کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے جنوبی امریکی ملک کے دورے کے دوران دستخط کیے گئے تھے۔
2021 کے وسط میں رئیسی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایران اور وینزویلا کے درمیان تیل سے متعلق تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔
پچھلے سال، دونوں صدور نے ایران کے تکنیکی علم اور آلات کے ذریعے وینزویلا میں ریفائنریز کو دوبارہ شروع کرنے کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
ایران اور وینزویلا کے پاس دنیا کے تقریباً 40 فیصد تیل کے ذخائر ہیں، لیکن دونوں ممالک کے تیل کے شعبے یکطرفہ امریکی پابندیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
یاد رہے کہ صدر رئیسی پیر کو اپنے لاطینی امریکہ کے دورے کا آغاز کرتے ہوئے، اپنے وینزویلا کے ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر کراکس کے سیمون بولیوار بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے۔
وینزویلا پہنچنے پر ان کا استقبال وینزویلا کے وزیر خارجہ اور ملک کے دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔
صدر لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے نکاراگوا اور کیوبا کا بھی دورہ کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
![ایران اور وینزویلا کا تیل کے کئی معاہدوں پر دستخط ایران اور وینزویلا کا تیل کے کئی معاہدوں پر دستخط](https://img9.irna.ir/d/r2/2023/06/13/4/170424613.jpg?ts=1686661941479)
تہران، ارنا - ایران اور وینزویلا نے تیل کے میدانوں کی ترقی اور ریفائنریوں اور پیٹرو کیمیکل پلانٹس کی بحالی کے لیے تعاون کے مقصد سے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
-
ایران اور وینزویلا کے اعلیٰ حکام نے تعاون کے 19 معاہدوں پر دستخط کئے
تہران، ارنا - ایرانی اور وینزویلا کے اعلیٰ حکام نے کراکس میں دونوں ممالک کے صدور کی موجودگی…
-
تہران کراکس تجارت 20 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے: صدر رئیسی
تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایران اور وینزویلا اپنے تجارتی تبادلے کو 20 ارب…
-
آیت اللہ رئیسی اگلے ہفتے وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا جائیں گے
تہران، ارنا- دوست اور متحد ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی پالیسی کے تسلسل میں اگلے…
آپ کا تبصرہ