ایرانی صدر  نے نکاراگوا کے قومی رہنماؤں کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی

تہران، ارنا - صدر آیت اللہ رئیسی نے نکاراگوا کے دارالحکومت ماناگوا کے انقلاب اسکوائر پر اس ملک کے آنجہانی رہنماؤں کے مزار پر حاضر ہوکر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے نکاراگوا کے دارالحکومت ماناگوا کے انقلاب اسکوائر پر ملک کے سابق رہنماؤں بشمول کارلوس  فونسکا کی قبر پر حاضری دی۔

انہوں نے نکاراگوے کے سابق انقلابی رہنما پر قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

نکاراگوے کے دورے کے دوران صدر آیت اللہ رئیسی نے اس ملک کے آنجہانی رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آیت اللہ رئیسی پیر کی صبح تہران کے وقت کے مطابق ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے لاطینی امریکہ کے ممالک وینزویلا، نیکاراگوا اور کیوبا روانہ ہوگئے۔

آیت اللہ رئیسی کے پانچ روزہ دورے کی پہلی منزل کراکس ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .