ایران نکاراگوا کے ساتھ تعمیری اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے: صدر رئیسی

تہران، ارنا - آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ ایران نکاراگوا کے ساتھ تعمیری اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور پارلیمانی دوستی گروپ دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم ہیں۔

یہ بات ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز نکاراگوا کی پارلیمنٹ کے اراکین اور اسپیکر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کہ پارلیمنٹ عوام کے آراء سے بنتی ہے اسی لئے قوم کا گھر ہے۔ پارلیمنٹ میں حقیقی عوامی نمائندوں کی موجودگی قوم و ملت کے لئے سکون اور اطمینان کا باعث ہے۔

ایرانی صدر نے کہا ایران کی پالیسی امام خمینی اور رہبر معظم کی ہدایات پر مبنی اور دوسرے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر استوار ہے۔ ایران اور نکاراگوے کے مشترکہ پارلیمانی وفود دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہوں گے جس کی نتیجے میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک مشترکہ موقف اپنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی امنگوں پر قائم حکومتوں کے ساتھ استکباری طاقتوں کی دشمنی کی وجہ عوامی مفادات کے مطابق فیصلے کرنا ہے۔ عوامی رائے کو نظر انداز کرنے کے لئے استکباری طاقتیں مختلف ممالک کی پارلیمنٹ میں نفوذ پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

صدر رئیسی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اصل کامیابی کا راز عوامی مفادات کا خیال رکھنے میں پنہاں ہے۔ مجھے اس سے بات پر خوشی محسوس ہورہی ہے کہ آج ایسی پارلمنٹ میں موجود ہوں جو عالمی استکبار کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتی ہے۔ نکاراگوے کے رہنماؤں نے انقلابی ارمانوں کو ہمیشہ زندہ رکھا ہے۔

اس موقع پر نکاراگوے کی پارلیمنٹ کے اسپیکر گوسٹاو پورس نے صدر رئیسی اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہا اور ایران کی دوستی کو نکاراگوئے کے لئے باعث افتخار قرار دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .