ایرانی صدر کی روسی ہم منصب کو روس کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد

تہران، ارنا - ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے روس کے قومی دن کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو مبارک باد کا پیغام بھیجا۔

ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے گزشتہ روز روس کے قومی دن کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو مبارک باد کا پیغام بھیجا۔

ہر سال روس میں 12جون کو قومی دن منایا جاتا ہے ۔ پہلے اس کو روس آزادی کے دن کے طور منایا جاتا تھا جس دن روسی حکومت کے حقیقی معنوں میں مستقل ہونے کی یاد منائی جاتی تھی۔

اس دن روس نے اپنی حاکمیت کا اعلان کیا اور ملک کی تاریخ بدل دی۔

اس دن کی مناسبت سے تہران میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں روسی سفیر الیکسی ددوف اور ایرانی وزیر مواصلات و شہر سازی مهرداد بذرپاش کے علاوہ بعض ممالک کے سفیروں نے شرکت کی تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .