لاطینی امریکہ ایک منفرد مارکیٹ ہے اور ایران کے لیے ایک اہم صلاحیت ہے: امیر عبداللہیان

تہران، ارنا -  ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لاطینی امریکہ ایک منفرد مارکیٹ اور ایران کے لیے ایک اہم صلاحیت ہے اور وینزویلا میں ایرانی صدر اور وزراء کے درمیان ملاقاتوں اور مذاکرات کے دوران 26 دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے بدھ کے روز ایرانی صدر کے دورہ امریکی لاتین کے موقع پر ایک گفتگو میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی 13ویں حکومت کی ایک ترجیح کو متوازن خارجہ پالیسی اور اقتصادی سفارت کاری پر توجہ دینا ہے اور وینزویلا میں ایرانی صدر اور وزراء کے درمیان ملاقاتوں اور مذاکرات کے دوران 26 دستاویزات پر دستخط کیے گئے ، ان دستاویزات کا اہم موضوع اقتصادی، تجارتی اور تکنیکی اور سائنسی تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وینزویلا لاطینی امریکہ اور کیریبین کے علاقے میں ایران کی تجارتی سرگرمیوں کا گیٹ وے ہے۔ دوسری طرف لاطینی امریکہ اور اس خطے کے ہمارے دوست ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے ذریعے مغربی ایشیا کی منڈیوں سے مضبوط رابطہ رکھتے ہیں۔

آیت اللہ سید ابراہیم  رئیسی پیر کی صبح تہران کے وقت کے مطابق ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے لاطینی امریکہ کے ممالک وینزویلا، نیکاراگوا اور کیوبا روانہ ہوگئے۔

اصدر رئیسی کے پانچ روزہ دورے کی پہلی منزل کراکس تھی۔

صدر ایران آج بروز پیر نکاراگوے کے دورہ مکمل کرنے کے بعد کیونا کے دارالحکومت ہوانا پہنچ گئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .