عمان کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ تہران اور برسلز کی جانب سے رہا کیے گئے افراد کو آج عمان کے دارالحکومت مسقط منتقل کیا جائے گا۔
عمانی وزارت خارجہ کے اعلان کے چند منٹ بعد ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے ٹویٹر پیج میں کہا کہ ہمارے سفارت کار جناب اسد اللہ اسدی، جنہیں بین الاقوامی قوانین کے خلاف دو سال سے زائد عرصے تک جرمنی اور بیلجیئم میں غیر قانونی طور پر نظر بند رکھا گیا تھا، اب اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور جلد ہی ہمارے ملک میں داخل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس سمت میں مثبت کوششوں کے لیے سلطنت عمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
تہران، ارنا - عمان بیلجیئم اور ایران کے درمیان قید شہریوں کے مسئلے کے حل کے لیے ثالثی کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی عدلیہ کے ترجمان؛
فی الحال بلجیم میں قید ایرانی سفاتکار اسدی کا تبادلہ ایجنڈے میں نہیں ہے
تہران۔ ارنا- ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ایران اور بلجیم کے درمیان مجرموں کی منتقلی کے معاہدے…
-
تہران میں بیلجیم کے سفارتخانے کے سامنے ایرانی طلباء کا مظاہرہ
تہران، ارنا – ایرانی طلباء نے ایرانی سفارتکار اسداللہ اسدی کی سزا کے خلاف بیلجیم کے سفارتخانے…
-
ایران کا جرمنی اور بیلجیئم کیجانب سے اسد اللہ اسدی کی غیر قانونی حراست اور ٹرائل کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط
تہران، ارنا - نائب ایرانی عدلیہ کے سربراہ اور انسانی حقوق کی اعلی کونسل کے سکریٹری نے جرمنی…
آپ کا تبصرہ