فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے عقبہ جبر کے علاقے پر دھاوا بولا اور فائرنگ کی۔ صیہونیوں کی اس جارحیت میں ایک فلسطینی نوجوان جبریل اللدعہ شہید جب کہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوان کے زخمی ہونے کے بعد صیہونی فوجیوں نے فلسطینی ایمبولینسوں اور دیگر امدادی ذرائع کو وہاں پہنچنے سے روک دیا۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غاصب صہیونی فوجیوں نے آج صبح اریحا کے قصبے عقبہ جبر پر متعدد فوجی گاڑیوں سے حملہ کیا۔
آپ کا تبصرہ