5 اپریل، 2023، 12:15 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85074363
T T
0 Persons

لیبلز

مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر صیہونی فوج کا وحشیانہ حملہ

تہران، ارنا- صیہونی حکومت کی فوج نے بدھ کی صبح جھوٹے بہانوں سے مسجد الاقصی میں واقع مصلی القبلی پر حملہ کیا اور رمضان کے مقدس مہینے میں معتکفین اور نماز ادا کرنے والے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی حکومت کی دہشت گرد فوجیوں نے نیتن یاہو اور صہیونی انتہا پسند حکومت داخلی سلامتی کے وزیر " ایتامار بن گویر " جیسے انتہا پسند وزراء کی حمایت کے ساتھ  عوام پر بدھ کی صبح مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والوں پر حملہ کیا۔

 مقامی میڈیا کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں اب تک چار فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں اور بعض غیر سرکاری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مصلی القبلی پر اسرائیلی قابض فوج کے وحشیانہ حملے میں کم از کم 80 فلسطینی نمازی زخمی ہوئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .