مسجد الاقصی پر حملہ صیہونی حکومت کی انسانیت دشمنی کو ظاہر کرتا ہے: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کے اندر موجود نمازیوں اور اعتکاف گزاروں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے بہیمانہ حملہ نے ایک بار پھر اسکی مجرمانہ اور انسانی حقوق مخالف ماہیت کو آشکار کر دیا ہے۔

یہ بات ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ٹویٹر پر صیہونی فوجیوں کے انتہاپسندانہ اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

ناجائز صیہونی حکومت کے فوجیوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مسجد الاقصیٰ کے القبلیٰ مصلے پر دھاوا بولا اور وہاں سے ماہ رمضان کے پیش نظر اعتکاف اور عبادت میں مصروف متعدد فلسطینیوں کو اٹھا لے گئے۔

ناصر کنعانی نے مسجد الاقصیٰ پر صیہونی فوجیوں کی چڑھائی کی سخت مذمت کی اور عالم اسلام، حریت پسندوں اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونیوں کے اس مجرمانہ اقدام پر فوری ردعمل ظاہر کریں۔

ایران کے ترجمان وزارت خارجہ نے دوسری جانب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ایران مخالف قرار داد کو بھی مسترد کر دیا اور انسانی حقوق کے معاملے میں آشکارا طور پر سیاسی اغراض و مقاصد کو دخیل کرنے پر اظہار افسوس کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے میکنزم کو دیگر ممالک کے خلاف سیاسی اہداف کے تحت استعمال کرنے کو ایک بری عادت سے تعبیر کیا اور کہا بعض مغربی طاقتوں کی یہ عادت اس کونسل کے اعتبار کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .