ارنا نے العہد نیوز سائٹ کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح جنین کیمپ پر صہیونی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے ہیں اور شہید ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
"فلسطین الیوم" نے ایک گھنٹہ قبل خبر دی تھی کہ مغربی کنارے میں جنین کمیپ پر قابض صہیونی ریاس کی فوجیوں کے حملے کے نتیجے میں مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے دوران ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا اور چھ دیگر زخمی ہوئے۔
اس نوجوان فلسطینی کی شہادت سے رواں سال کے آغاز سے اب تک جنین کیمپ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔
خبر رساں ذرائع نے بدھ کو یہ بھی اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے ایک فلسطینی نوجوان بھی شہید ہوگیا۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع فلسطینی کیمپ "شعفاط" میں صہیونی فوجیوں کی گولیوں سے زخمی ہونے والا 17 سالہ فلسطینی نوجوان "محمد علی ابو صلاح" زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ