16 اپریل، 2023، 10:24 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85084313
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی صدر کا دورہ لاطینی امریکہ ایجنڈے میں شامل ہے: ایرانی سفیر

تہران، ارنا - وینزویلا میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ صدر کے دورے کے بارے میں کچھ بات چیت ہوئی ہے لیکن دورے کا صحیح وقت مربوطہ حکام کی جانب سے جائزہ کیا جاتا ہے۔

یہ بات حجت‌اللہ سلطانی نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ صدر کے دورے کے بارے میں کچھ بات چیت ہوئی ہے لیکن دورے کا صحیح وقت مربوطہ حکام کی جانب سے جائزہ کیا جاتا ہے اور صدر کا دورہ لاطینی امریکہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

تجارتی اوراقتصادی کے شعبوں میں ایران اور وینزویلا کے تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات تمام شعبوں میں خاص طور پر سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، سائنسی اور تکنیکی کے لحاظ سے بہت اچھے  اور آگے بڑھ رہے ہیں۔      

 انہوں نے بتایا کہ اس وقت وینزویلا کے ساتھ ہمارے سیاسی تعلقات اعلیٰ سطح پر ہیں اور اس ملک کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہماری اعلیٰ سیاسی مشترکات ہیں۔

حجت‌اللہ سلطانی نے اقتصادی، سائنسی اور ثقافتی میدانوں میں تہران اور کراکس کے درمیان تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی کے شعبے میں بہت سے منصوبے بنائے گئے ہیں اور اچھے کام ہوئے ہیں اور بہت سی ایرانی کمپنیاں وینزویلا میں کام کر رہی ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ہمارے پاس وینزویلا میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی سب سے کامیاب نمائشیں ہیں جس میں 85 علم پر مبنی کمپنیوں اور 145 مینیجرز اور محققین نے وینزویلا میں شرکت کی ہے۔

انہوں نے ثقافتی میدان میں بھی ہم دونوں ممالک کے درمیان طلباء کا تبادلہ کرتے ہیں اس لیے ایران اور وینزویلا کے تعلقات تمام شعبوں میں اچھی طرح آگے بڑھ رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .