ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور الیگزینڈر لوکاشینکو نے ایک تقریب کے دوران ایران اور بیلاروس کے درمیان جامع تعاون کے روڈ میپ پر دستخط کئے۔
مزید بر ایں رئیسی اور لوکاشینکو کی موجودگی میں ایران اور بیلاروس کے اعلی حکام نے دونوں ملکوں کے مابین مختلف تجارتی، نقل و حمل، زرعی، ثقافتی اور فنی شعبوں میں تعاون کی دستاویزات، مجرموں کی منتقلی اور ایران-بیلاروس دو تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کی مناسبت سے انجام پانے والے ایگزیکٹو پروگرام کی دستاویز پر دستخط کیے۔
ایران کے وزرائے خارجہ، صنعت ، زراعت، سڑکوں اور شہری ترقی، اور انصاف نے اپنے بیلاروسی ہم منصبوں کے ساتھ ان دستاویزات پر دستخط کئے۔
قابل ذکرہے کہ بیلاروسی صدر آج بروز پیر ایران پہنچ گئے جہاں ایرانی صدر نے ان کا استقبال کیا۔
آپ کا تبصرہ