7 مارچ، 2015، 11:44 AM
News ID: 2846201
T T
0 Persons
ایران اور بیلاروس کے درمیان اقتصادی تعاون کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور بیلاروس نے 12ویں مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے اختتام کے موقع پر دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کی توسیع کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے.

اس يادداشت كي مفاہمت پر ايران اور بيلاروس كے صنعت كے وزراء نے دستخط كيے.



ايراني وزير صنعت، كان كن اور تجارت 'محمد رضا نعمت زادہ' نے اس موقع پر كہا كہ اس مفاہمت كي يادداشت كے ذريعے سے ايران اور بيلاروس كے درميان اقتصادي تعاون كو فروغ ملنے ميں مدد ملے گي.



انہوں نے مزيد كہا كہ مفاہمت كي اس يادداشت كے ذريعے بيلاروسي صدر كا مستقبل ميں تہران كے دورے كے ليے راہ ہموار ہوئي ہے.



بيلاروسي وزير صنعت 'ويتالي ميكھيلويچ' نے كہا كہ اس پيشرفت سے دونوں ممالك كے درميان اقتصادي اور سياسي تعاون بڑھانے كے لئے اچھي فضا قائم ہوگي.



انہوں نے كہا كہ ايران اور بيلاروس زراعت، كان كني اور مشينري كے شعبے ميں دوطرفہ تعاون بڑھانے كے علاوہ معاہدے كي شرائط كو نافذ كرنے كے لئے پرعزم ہيں.



274
0 Persons