ایران اور سعودی تعلقات کی بحالی علاقائی استحکام کیلئے بڑا قدم ہے: قالیباف

تہران، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی خطے اور خلیج فارس کے استحکام کے ساتھ ساتھ وسیع تر سیاسی اور اقتصادی علاقائی تعاون کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔

یہ بات محمد باقر قالیباف نے ہفتہ کے روز ایران اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد کہی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی خطے اور خلیج فارس میں سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور خطے میں سیاسی اور اقتصادی تعاون کو وسیع کرنے کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔
قالیباف نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دوسرا فریق بھی ہمارے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز اور نیک نیتی کے فیصلے بالخصوص لبنان، یمن اور فلسطین کی حمایت میں اپنی نیک نیتی ثابت کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .