7 فروری، 2023، 8:41 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 85023142
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے قانون کو جاری کیا

تہران۔ ارنا۔ ایرانی صدر نے محکمہ خارجہ کو شنگھائی تعاون تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شمولیت کے قانون کا نفاذ کرنے کیلئے پیش کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی نے آئین کے آرٹیکل 123 کے نفاذ میں شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی شمولیت کے قانون جو 24 جنوری کو ایرانی پارلیمنٹ میں اور 4 فروری کو گارڈین کونسل میں منظوری دی گئی، کو نفاذ کیلئے محکمہ خارجہ کو پیش کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران 2005 سے شنگھائی تعاون تنظیم کا نگران رکن تھا۔ اس تنظیم میں ایران کی سرکاری اور مکمل رکنیت کی درخواست 16 سالوں بعد اور تاجکستان کے شہر دوشنبہ میں منعقدہ 21 ویں سربراہی اجلاس میں صدر رئیسی کی پہلی موجودگی میں پیش کی گئی جس کو شنگھائی تعاون تنظیم کے 8 اراکین نے منظوری دی اور ایران اس تنظیم کے نویں رکن بن گیا۔

ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں سرکاری طور پر شمولیت کا عمل بھی سمرقند میں منعقدہ 22 ویں سربراہی اجلاس میں ہوا اور ایران اس تنظیم کا سرکاری رکن بن گیا۔

خارجہ تعلقات کے شعبے میں 13ویں حکومت کی اعلان کردہ پالیسی اور پڑوسی ممالک اور خطے کے ساتھ تعلقات کی توسیع کو ترجیح دیتے ہوئے، شنگھائی علاقائی تنظیم میں رکنیت ہمارے ملک کو رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے میدان میں بہت سی صلاحیتیں فراہم کرتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .