ایران کے شنگھائی سے الحاق کے بل پر پارلیمنٹ کی منظوری تعاون کی ترقی میں سنجیدہ عزم کی علامت ہے: امیر عبداللہیان

تہران۔ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے شنگھائی سے الحاق کے بل پر پارلیمنٹ کی منظوری علاقائی، بین الاقوامی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور ایشیا کے نقطہ نظر کو مضبوط بنانے کے لیے ہمارے ملک کے عزم اور سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان" نے آج بروز اتوار کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے شنگھائی سے الحاق کے بل پر پارلیمنٹ کی منظوری علاقائی، بین الاقوامی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور ایشیا کے نقطہ نظر کو مضبوط بنانے کے لیے ہمارے ملک کے عزم اور سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ کثیرالجہتی کا نقطہ نظر موجودہ صدی کی حقیقت ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان نے شنگھائی تعاون تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے الحاق کے بل کے ایک آرٹیکل کی منظوری دیتے ہوئے ایران کے شنگھائی سے الحاق پر اتفاق کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .