گارڈین کونسل نے شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی شمولیت کے بل کی منظوری دے دی

تہران۔ ارنا۔ ایرانی گارڈین کونسل کے ترجمان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی شمولیت کا بل شریعت اور آئین کے معیار کے خلاف تسلیم نہیں کیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ہادی طحان نظیف" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے الحاق کا بل، جو کہ پچھلے مرحلے میں ابہام اور مسائل کا شکار تھا، پارلیمنٹ میں اصلاحات اور گارڈین کونسل میں دوبارہ جائزہ لینے کے بعد شریعت اور آئین کے خلاف نہیں پایا گیا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے ارکان نے 24 جنوری کو گارڈین کونسل کی رائے حاصل کرنے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے شنگھائی تعاون تنظیم سے الحاق کے بل پر قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کی رپورٹ میں ترمیم کرنے پر اتفاق کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .