اقوام متحدہ کو افغان پناہ گزینوں کو خدمات فراہم کرنے میں ایران کی حمایت کرنی چاہیے: ایرانی عہدیدار

تہران، ارنا - ایرانی صدر کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان امور  نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کے عوام کی مدد کے لیے اور اس ملک کے عوام کے اقتصادی، سماجی اور تعلیمی مسائل کے حل کے لیے علاقائی تعاون کے فروغ کیلیے ایران کی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔

کابل میں ایرانی سفارتخانے کی ویب سایٹ کے مطابق ایرانی صدر کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان امور حسن کاظمی قمی نے منگل کے روز  اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے افغان امور رزا اتانبایوآ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات فریقین نے اس ملاقات میں 50 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو میزبانی کرنے والے ملک ایران کے ساتھ اقوام متحدہ کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

کاظمی قمی نے اقوام متحدہ سے افغانستان کے عوام کی مدد کے لیے اور اس ملک کے عوام کے اقتصادی، سماجی اور تعلیمی مسائل کے حل کے لیے علاقائی تعاون کے فروغ کیلیے ایران کی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی عہدیدار نے اقوام متحدہ کی مدد سے افغانستان کی بہت سی صلاحیتوں کو مکمل طور پر عملی جامہ پہنانے کے لیے ایران کی آمادگی کا اظہار کیا۔

دہشت گردی اور دہشت گرد گروہوں بالخصوص داعش کی لعنت سے نمٹنا اس ملاقات کے موضوعات میں شامل تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .