21 دسمبر، 2021، 10:56 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84584751
T T
0 Persons
عالمی برادری کو افغان عوام کے حالات زندگی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ عالمی برادری کو افغان عوام کے حالات زندگی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ساتھ ملاقات کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ نئے پناہ گزینوں کو نئی خدمات فراہم کر سکے اسی لیے عالمی برادری کو افغان عوام کے حالات زندگی پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔

اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR ) فلیپو گرانڈے' جنہوں نے ہمارے ملک کے حکام سے ملاقات کے لیے تہران میں ہیں، آج امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں کمسریٹ کے اقدامات بالخصوص افغان مہاجرین کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی۔

ملاقات کے دوران، امیر عبداللہیان نے افغان پناہ گزینوں کے لیے UNHCR کی مدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں فراہم کی جانے والی امداد ہمارے ملک کے اقدامات کے حجم کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں 52 ہزار سے زا‏ئدغیر ملکی طلباء مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور افغان پناہ گزینوں نے بھی ایرانی شہریوں کی طرح کرونا کی ویکسین کو حاصل کیا ہے۔

انہوں نے یو این ایچ سی آر کی خدمات کی تعریف کی لیکن کہا کہ مہاجرین کے بحران کے پیمانے کے پیش نظر وہ ناکافی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ پڑوسی سرحدوں میں افغان مہاجرین تعداد بہت زیادہ ہے اور بین الاقوامی امداد کا حجم بہت کم ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین سے مطالبہ کیا کہ پہلے سے کہیں زیادہ افغان پناہ گزینوں کی کمی کےلیے مدد کرے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ یورپی ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور جب کہ یورپ کی سرحدوں پر کئی ہزار پناہ گزینوں کی موجودگی ایک بحران کی شکل اختیار کر لیتی ہے،  آپ ایران سے ہمیشہ کے لیے مدد کی توقع نہیں رکھ سکتے اور انہیں ہمدردی کی بجائے ایک عملی اقدام اٹھانا ہوگا۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے بھی نئے افغان مہاجرین کی مدد کے لیے ایران کی وسیع کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے ایران میں افغانیوں کی ایک بڑی تعداد کی ویکسینیشن اور روزانہ ایران کی سرحدوں میں داخل ہونے والے نئے مہاجرین کی آباد کاری کو ایک انسانی اور اہم قدم قرار دیتے ہوئےکہا کہ ہم UNHCR کی سرگرمیوں اور افغانستان کے اندر مالی وسائل کے فروغ کا جائزہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ افغان عوام کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے بین الاقوامی اجلاس منعقد کرنے کا خیال اہم تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .