ارنا رپورٹ کے مطابق، "خواجہ محمد آصف" نے آج بروز پیر کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات برادارانہ ہیں اور ہمارے دل ایک دوسرے کیلئے ڈھرکتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں میں دہشتگردی کی چیلینج و نیز افغان سرزمین سے دہشتگرد عناصر کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی ایران اور افغانستان کی طرح کبھی اپنی سرزمین سے پڑوسیوں کیخلاف غلط استعمال کی اجازت نہیں دے گا۔
پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ اسلام آباد، تہران کیساتھ رابطہ میں ہے اور ہم دہشتگرد اور شر پسند عناصر کو اپنے ممالک اور عوام کیخلاف اقدامات کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ ہفتے کو ایران سے باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مواصلاتی ذرائع فعال ہیں اور ہم پاکستان کی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں قائم ایرانی سفارتخانے نے صوبے بلوچستان کے حالیہ دہشتگردی حملے میں 4 فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ہماری مشترکہ درد ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ