اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے گزشتہ رات اپنے ایک پیغام میں اس دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہوئے متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اس پیغام میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے اس واقعے کے متاثرین کے پسماندگان، لواحقین اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی ہمارا مشترکہ درد ہے اور دونوں پڑوسی اس لعنت کا شکار ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گرد عناصر کے حملے میں اس ملک کے 4 فوجی شہید ہوگئے۔
پاکستانی وزیر اعظم نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔
پاکستان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ایران پاکستان تعلقات کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہمارا عزم مضبوط ہے اور ہم دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
آپ کا تبصرہ