14 جنوری، 2023، 9:04 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84998755
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور پاکستان کا سرحدی منڈیوں اور بارٹر سسٹم کے قیام کو تیز کرنے پر زور

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ تجارتی تعلقات، نقل و حمل خاص طور پر سرحدی منڈیوں کو فعال کرنے اور بارٹر سسٹم کو آسان بنانے کے میدان میں اچھے معاہدے طے پاگئے ہیں۔

یہ بات صوبے سیستان و بلوچستان کے نائب گورنر ایرج حسن پور نے ہفتہ کے روز پاکستانی شہر کوئٹہ میں مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کے 10ویں اجلاس کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے ساتھ ہماری 18 بارڈر مارکیٹیں ہیں اور اس اجلاس میں نقل و حمل ، ٹیرف، کسٹم، ریل مواصلات، اور ویزوں کے اجرا کے مسائل کے جائزے کیلیے سہولت فراہم کرنا اور تجارت کو ہموار کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا 9 ویں اجلاس گزشتہ سال کے جون مہینے میں شہر زاہدان میں منعقد ہوا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .