13 جنوری، 2023، 6:25 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84997706
T T
0 Persons

لیبلز

ایران- پاک سرحدی تجارتی کمیٹی کا 10واں اجلاس کا انعقاد

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا 10واں اجلاس کا دونوں ممالک کے وفود کی موجودگی کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ، نقل و حمل اور کسٹم کے امور کو سہل بنانے کے موضوع پر صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انعقاد کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا 10واں اجلاس کا آج بروز جمعہ دونوں ممالک کے وفود کی موجودگی کے ساتھ انعقاد کیا گیا جس میں سرحدی تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے ، دوطرفہ تجارت میں بارٹر میکنزم کا نفاذ، اسمگلنگ کے خلاف جنگ، کسٹم کے اقدامات میں سہولت کاری اور تجارتی تعاون بڑھانے کےطریقوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اس مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کے دو روزہ اجلاس میں ہمارے ملک کے وفد کی سربراہی صوبے سیستان و بلوچستان کے نائب گورنر ایرج حسن پور اور پاکستانی وفد کی سربراہی پاکستانی صوبے بلوچستان کے ادارے کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل عبدالقادر میمن کر رہے ہیں.

کوئٹہ میں ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ انٹرویو میں اعلان کیا کہ اس نشست کے اختتام پر دونوں ممالک کے وفود سرحدی تجارت کی مشترکہ کمیٹی کے دسویں اجلاس کے معاہدے کے تحت طے پانے والے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا 9 ویں اجلاس گزشتہ سال کے جون مہینے میں شہر زاہدان میں منعقد ہوا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .