26 اکتوبر، 2022، 8:24 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84924490
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور پاکستان نے مشترکہ تجارتی کونسل کے قیام کی دستاویز پر دستخط کر دیئے

تہران، ارنا - ایران اور پاکستان نے مشترکہ تجارتی کونسل کے قیام کے لیے ایک دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔

اس دستاویز پر ایرانی چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنز اینڈ ایگریکلچرکے سربراہ غلام حسین شافعی کی سربراہی میں ایرانی نجی شعبے کے وفد نے کراچی کے دورے کے دوران دستخط کیے تھے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سربراہ عرفان اقبال شیخ نے بھی شرکت کی۔
دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانا دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان مشترکہ تجارتی کونسل کی تشکیل کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .