یہ بات فارینہ مظہر نے جمعرات کے روز ایرانی ثقافتی اتاشی جنرل احسان خزاعی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی، فنی اور ادب کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تازہ ترین ثقافتی تعلقات کی تبدیلیاں سمیت ثقافتی معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی ثقافتی اتاشی جنرل نے دو طرفہ ثقافتی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا اور پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مختلف ثقافتی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔
خزاعی نے پاکستان میں ایران کے 9 ثقافتی اداروں کو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کی اہمیت کی علامت قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تعلقات میں مزید مضبوطی ملیں گے۔
فارینہ مظہر نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان دو بھائی اور مسلم ممالک ہیں اور ان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کی ثقافتی سرگرمیوں کے نفاذ کے لئے ضروری اقدامات اور سہولیتیں فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
پاکستانی وزارت ثقافت کا ایران کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ پر زور
19 جنوری، 2023، 5:49 PM
News ID:
85003776
تہران، ارنا – پاکستانی وزارت ثقافت اور قومی ورثے کی ڈپٹی نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ثقافتی، فنی، ادب اور مشترکہ منصوبوں کے نفاذ کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔
متعلقہ خبریں
-
پاکستانی مذہبی رہنماؤں کا مسلمانوں کے درمیان یکجہتی کی تقویت میں امام خمینی (رہ) کے کردار پر زور
تہران۔ ارنا۔ پاکستان میں اسلامی مذاہب کے بزرگ رہنماؤں نے دنیا کے مسلمانوں کے اتحاد کو مضبوط…
-
فارسی زبان، ایران اور پاکستان کے درمیان دوستی درخت کی گہرائی کا باعث ہے
اسلام آباد، ارنا - ایران پاکستان فارسی ریسرچ سنٹر کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب دونوں ممالک…
آپ کا تبصرہ