18 جنوری، 2023، 12:09 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85002407
T T
0 Persons

لیبلز

دوطرفہ تعاون کے فروغ کے مقصد سے ایران کی وزارت صحت کے وفد کا دورہ پاکستان

تہران، ارنا – ایرانی وزارت صحت کے ایک وفد نے پاکستان کے شہر کراچی کے دورے کے دوران پاکستانی وزیر صحت سے ملاقات کر کے صحت کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی پارلیمنٹ میں سراوان شہر کے نمائندے ملک فضلی کی سربراہی میں صحت کی سفارت کاری اور صحت سے متعلق تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ایرانی وزارت صحت کے ایک وفد نے سندھ کی موجودہ صوبائی وزیر برائے صحت اور آبادی بہبود عذرا پیچوہو اور پاکستانی وزارت صحت کے پارلیمانی نائب محمد قاسم سومرو کے ساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں زاہدان کی میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے سربراہ حبیب غزنوی، اس یونیورسٹی کے سربراہ کے مشیر سید مہدی طباطبائی اور اس یونیورسٹی کے دو اور ملازم شریک تھے۔

ایرانی وفد کے سربراہ نے ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان نسلی، مذہبی اور تجارتی تعلقات کا پس منظر حوالہ دیتے ہوئے صحت کے نظام  کے مقاصد کے حصول کے لیے ان تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .