امام خمینی رح علیہ کے پوتے سید حسین خمینی بدھ کو پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کے لیے تہران میں ویٹی کن کے سفارت خانے تشریف لے گئے اور تعزیتی کتاب پر دستخط کیے۔
انہوں نے پوپ فرانسس کے دو سال قبل عراق کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کیتھولک چرچ اور دینی درسگاہ حوزہ علمیہ قم کے درمیان علمی تعاون پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا۔
ویٹی کن کے سفیر بشپ آندریج جوزووچ نے بھی اس ملاقات میں قم کے علماء کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے قم کے دینی مرکز اور کلیسا کے درمیان طلباء اور اساتذہ کے تبادلہ کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ