19 جنوری، 2023، 4:37 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85003716
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کے تحفظ کیلیے پرعزم ہیں: پاکستان

تہران، ارنا –  پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مواصلاتی ذرائع فعال ہیں اور ہم ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کے تحفظ کیلیے پرعزم ہیں۔

یہ بات محترمہ ممتاز زہرا نے آج بروز جمعرات اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اسلام آباد ایران کے ساتھ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور ہم پاکستان کی سرزمین کو ایران کے خلاف دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے دوست اور پڑوسی ہیں اور ہمارے پاس مسائل پر بات چیت کا ضروری میکانزم موجود ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ پڑوسی ملک کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تہران کے ساتھ ہمارے مواصلاتی چینلز قائم اور فعال ہیں اور صوبے بلوچستان میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملے کے حوالے سے ایرانی حکام کو تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے گزشتہ روز پاکستانی صوبے بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے جس کے نتیجے میں پاکستان کے 4 فوجی فورسز جاں بحق ہوگئے ہیں، کی مذمت کرتے کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی دونوں ممالک کا مشترکہ درد ہے اور اور دونوں پڑوسی اس لعنت کا شکار ہیں۔

صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گرد عناصر کے حملے میں اس ملک کے 4 فوجی شہید ہوگئے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

پاکستان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ایران پاکستان تعلقات کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہمارا عزم مضبوط ہے اور ہم دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .