20 دسمبر، 2021، 10:43 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84583429
T T
0 Persons
ایران کیساتھ دفاعی تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکے ہیں: پاکستانی آرمی چیف

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی آرمی چیف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں ایران اور پاکستان کے مابین دفاعی تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکے ہیں۔

یہ بات جنرل قمر جاوید باجواہ نے اتوار کے روز پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان  کے ساتھ  ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے خطے کی جیوسٹریٹیجک صورتحال بالخصوص افغانستان میں پیش رفت، ایران پاکستان کے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی فوج کے ایک بیان میں  آیا ہے کہ دونوں فریقوں نے دونوں پڑوسی ممالک، ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی سیکورٹی کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جنرل باجوہ نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں دو طرفہ دفاعی تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔

انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے اس تقریب کو افغانستان کی سنگین انسانی صورت حال کی مدد اور ابھرتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی عکاسی کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن میں پاکستان کے تعاون اور اس سلسلے میں اس کے اہم کردار کو سراہا۔

فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ خطے میں ہونے والی مثبت پیش رفتوں بالخصوص افغان عوام کو درپیش چیلنجز کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کی شرکت اور پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات کیلیے ہفتے کے روز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .