16 دسمبر، 2018، 5:26 PM
News ID: 3661785
T T
0 Persons
ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں: پاکستانی سفیر

تہران، 16 دسمبر، ارنا- ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک تمام شعبہ جات بالخصوص اقتصادی اور ثقافتی کے میدان میں ایران کے ساتھ تعلقات کو اور بڑھانے کا خواہاں ہے۔

یہ بات "رفعت مسعود" نے ایرانی دارلحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے محفل سماع کے موقع پر ارنا نمائندے کے ساتھ گفتگو کر تے ہوئے کہی۔
اس محفل سماع میں پاکستان سے آئے ہوئے دنیائے قوالی میں اپنے فن کا لوہا منوانے والے مقبول قوال "فرید ایاز ابومحمد" اور ان کے ہمراہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ اس ثقافتی پروگرام کے انعقاد سے ہیمں ایرانی عوام کو پاکستانی تہذیب اور روایتی موسیقی سے روشناس کرانا ہے۔
انہون نے ایران و پاکستان کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے عوام کو ایک دوسرے کے آداب و رواج بالخصوص اپنی تہذیب کو مزید روشناس کرانا ہوگا کیونکہ ان تمام مشترکہ باتوں کے باوجود ابھی دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کو اچھی طرح نہیں پہچانتے ہیں۔
پاکستانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی نمائش کے انعقاد سمیت پاکستان اور ایران کے فن کاروں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زورد یتے ہوئے اس امید کا اظہار کہ آئندہ میں پاک ایران تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم "عمران خان" کے ممکنہ دورہ ایران کے سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی اس دورے کی حتمی تاریخ معلوم نہیں ہے۔

پاکستانی سفیر نے گزشتہ مہینوں میں دہشت گرد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایرانی سرحدی اہلکار کی آخری صورتحال کے بارے میں مزید معلومات دینے بغیر پاکستان کے صوبے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانے حملے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ اس حملے میں پاکستان کے 6 فوجی جان بحق اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔
رفعت مسعود نے مزید کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور ایران کی مشترکہ دشمن ہے لہذا ہماری کوشش یہ ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو اور مستحکم بنانے کے ساتھ مشترکہ سرحدوں میں ان جیسے دہشتگردانہ واقعات کو ختم کریں۔
انہون نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل حالات میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کے حوالے سے بھی بارہا تعاون کی یقیین دہانی کرائی ہے۔
پاکستانی سفیر نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے حالیہ دہشت گردانہ حادثے میں ملوث عناصر کی شناخت اور گرفتاری کے حوالے سے پاکستان کی حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "بہرام قاسمی" نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں بلوچستان کے دہشتگردی حملے کی مذمت اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام پاکستانی بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں.
قاسمی نے اس واقعے کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے پاکستانی قوم اور حکومت بالخصوص جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں دہشتگردی کی لعنت سے مقابلے کرنے کے لئے بھرپور تیار ہے.
واضح رہے کہ کہ جمعہ کی رات پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے گچ میں پاک ایران سرحدی علاقے کے قریب میں سرحدی چوکیوں پر دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں پاکستان کے 6 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 14 بھی زخمی ہوگئے ہیں.
اس حملے کے دوران چار دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@