ایرانی پارلیمنٹ یورپی فوجوں کو دہشتگردی کی فہرست میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے: امیرعبداللہیان

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران یورپی یونین کی پارلیمنٹ کی جانب سے پاسداران انقلاب اسلامی کو بلیک لسٹ کرنے کا جواب دے گا، یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے سپاہ پاسداران کو بلیک لسٹ کر کے خود کو گولی مار دی۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے اتوار کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے پارلیمنٹ کے بند اجلاس میں اپنی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی اراکین نے جنرل سلامی کی موجودگی میں ملکی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے سپاہ پاسداران کی کوششوں کو سراہا ہے۔
یاد رہے کہ یوروپی پارلیمنٹ نے 19 جنوری کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں یورپی یونین سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ سپاہ پاسداران کو اپنی دہشت گردی کی فہرست میں ڈالے اور اس کی پابندیوں کی فہرست کو ایرانی فوجی تنظیم سے منسلک تمام فاؤنڈیشنوں تک بڑھائے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .