یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز کابینہ کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے یورپی یونین کی جانب سے سپاہ پاسداران کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا اور ایران مخالف پابندیاں بڑھانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ان کی ایرانی عوام کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی ناکامی کے بعد ان کی کمزوری اور مایوسی کی علامت ہے۔
صدر رئیسی نے سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کو ملک کے فوجی تنظیموں کے اہم سرکاری ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے کہ یورپی اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کے روز سپاہ پاسداران کو دہشت گرد گروپ کے طور پر نامزد کرنے کے لیے مجوزہ ترمیم پر خطرناک بدعت میں ووٹ دیا۔
598یورپی نمائندوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، 9 نمائندوں نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 31 نے حصہ نہیں لیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
سپاہ پاسداران کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا کمزوری کی علامت ہے: صدر رئیسی
19 جنوری، 2023، 8:12 PM
News ID:
85003858
تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا یورپی یونین کی کمزوری کی علامت ہے اور عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایران کی سرکاری فوجی تشکیل کیخلاف یورپی پارلیمنٹ کا خطرناک اقدام
تہران، ارنا – یورپی اراکین پارلیمنٹ نے سپاہ پاسداران کو دہشت گرد گروپ کے طور پر نامزد کرنے…
-
یورپی پارلیمنٹ کی ایران اور سپاہ پاسداران کیخلاف معاندانہ قرارداد کی منظوری
لندن، ارنا – یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اندرونی مسائل کی مداخلت کے…
آپ کا تبصرہ