فٹبال کی تاریخ اور شماریات کی عالمی فیڈریشن نے دنیا کے ٹاپ 10 گول کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں ایران کی قومی ٹیم کے اسٹرائیکر اور پرتگال کے معروف کلب پورٹو کے اسٹار اسٹرائیکر 'مہدی طارمی' کو ایشیا میں 2022کا بہترین گول اسکورر کے طور پر منتخب کیا گیا۔
30 سالہ ایرانی اسٹار اسٹرائیکر نے سال 2022 میں پرتگالی پریمیئر لیگ میں 21 گول، دیگر پرتگالی مقامی مقابلوں میں 7 گول، پورٹو کی طرف سے کھیلتے ہوئے بین الاقوامی یورپی چیمپئن شپ میں 6 گول اور ایرانی قومی ٹیم کے لئے کھیل کے دوران 5 گول کیے۔
آپ کا تبصرہ