4 مارچ، 2022، 2:01 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84670314
T T
0 Persons
ممتاز پرتگالی ویب سائٹ کی پورٹو کے ایرانی اسٹرائیکر کی تعریف

تہران، ارنا- پرتگالی ویب سائٹ نے پورٹو فٹبال کلب کے ایرانی اسٹار "مہدی طارمی" کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ وہ پرتگالی لیگ میں سال کے بہترین اسٹرائیکر ہیں اور انہوں نے پورٹو شرٹ کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

بلاشبہ مہدی طلارمی کا تذکرہ پرتگالی لیگ کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جانا چاہیے، پورٹو کے ایرانی اسٹرائیکر نے سبز براعظم میں اپنے اعلیٰ تکنیکی معیار کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی ٹیم کے لیے اہم گول کیے ہیں۔

ویب سائٹ "Sp Fútbol Portugués"، جو پرتگال کی مقبول ترین کھیلوں کی سائٹوں میں سے ایک ہے، نے مہدی طارمی کی تعریف کی اور لکہا کہ اگر آپ کسی پرتگالی فٹبال کے شائقین سے مہدی طارمی کے تکنیکی معیار پر تبصرہ کرنے کو کہیں گے، تو بلاشبہ انہیں پرتگالی لیگ میں اس سال کے بہترین اسٹرائیکر کا نام دیا جائے گا۔ 

ممتاز پرتگالی ویب سائٹ کی پورٹو کے ایرانی اسٹرائیکر کی تعریف

واضح رہے کہ ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی طارمی نے 2021-2022 میں پورٹو ٹیم کے ساتھ 35 میچوں میں حصہ لیا اور 35 گول اور 13 اسسٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .