رپورٹ کے مطابق، پسکاس ایوارڈ؛ فیفا کی طرف سے سال کے بہترین اور خوبصورت گول کو دیا جاتا ہے۔
یہ ایوارڈ؛ مقابلے سمیت گول گرنے والے کی قومیت اور جنس سے قطع نظر گول کرنے والے کو دیا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں حتمی تین آپشنز کو منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ کا عمل جمعہ کے روز ( 17 دسمبر) کو ختم ہوا۔
پسکاس ایوارڈ کے تین حتمی فائنلسٹ کا نام درج ذیل ہے؛
ایرک لاملا (ارجنٹینا) - آرسنل بمقابلہ ٹوٹنہم (انگلش پریمیئر لیگ؛ 14 مارچ 2021)
پاتریک شیک (چیک ریپبلک) - جمہوریہ چیک بمقابلہ سکاٹ لینڈ (یورو 2020؛ 14 جون 2021)
مہدی طارمی (ایران) - چیلسی - پورٹو (چیمپیئنز لیگ؛ 14 اپریل 2021)
واضح رہے کہ پسکاس ایوارڈ کے فاتح کا اعلان 17 جنوری 2022 کو فیفا کے بہترین ایوارڈز کے فاتحین کے ساتھ کیا جائے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ