5 مارچ، 2022، 5:30 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84671966
T T
0 Persons
"مہدی طارمی" پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ایک کروڑ پتی ہیں: پرتگال کی "ریکارڈ" میگزین

تہران، ارنا- ممتاز پرتگالی میگزین "ریکارڈ" نے پورٹو فٹبال کلب کے ایرانی اسٹرائیکر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مہدی طارمی حریف ٹیم کے پنالٹی شوٹ آوٹ میں چمک کر ایک کروڑ پتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، معروف پرتگالی میگزین "ریکارڈ" نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ "مہدی طارمی" پورٹو میں اپنی موجودگی کے دوسرے سیزن میں ٹیم کے اہم ستونوں میں سے ایک بن گئے ہیں۔

میگزین میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اسٹرائیکر مخالفین کے پنالٹی شوٹ آوٹ کو کبھی نظرانداز نہیں کرتا ہے۔

پرتگالی میگزین میں کہا ہے کہ طارمی نے پرتگالی پریمیئر لیگ میں اپنے تیسرے سیزن میں 14 گول کیے ہیں۔

ریکارڈ نے لکھا کہ پنالٹی لینا اور اسے گول میں تبدیل کرنا لاٹری کی ایک شکل ہے اور  اور سچ یہ ہے کہ مہدی ترینی کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں چمکنے کے لیے "کروڑ پتی" سمجھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ  ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کے اسٹرائیکر مہدی طارمی، تین سیزن قبل پرتگالی پریمیئر لیگ کے لیے روانہ ہوئے اور ریو ایویو میں شمولیت اختیار کی اور اس ٹیم میں ایک سال کامیاب رہنے کے بعد پورٹو کے عظیم اور باوقار کلب میں شامل ہو گئے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .