13 جنوری، 2023، 11:50 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84997310
T T
0 Persons

لیبلز

 لبنانی مزاحمت، قوم اور حکومت کی حمایت کرتے رہیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نےکہا ہے کہ لبنانی مزاحمت، قوم اور حکومت کی بھرپور حمایت کرتے رہیں گے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان جنہوں نے گزشتہ رات بیروت کا دورہ کیا ہے، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ میرے دورے بیروت  میرا دورہ بیروت لبنانی وزیر خارجہ کی دعوت پر تھا جس کا مقصد دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی  تعلقات خاص طور پر فلسطین میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان کے عوام، حکومت ، فوج اور مزاحمت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ صدر کے انتخاب اور سیاسی عمل کو مکمل کرنے کے لیے مذاکرات اور معاہدے کا راستہ اپنائیں۔

ایرانی وزیر  خارجہ نے کہا کہ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ لبنان میں مختلف سیاسی دھارے اور بغیر کسی بیرونی مداخلت کے اپنے صدر کی تقرری کر سکتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .