یہ بات حسین امیر عبداللہیان جنہوں نے گزشتہ رات بیروت کا دورہ کیا ہے، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ میرے دورے بیروت میرا دورہ بیروت لبنانی وزیر خارجہ کی دعوت پر تھا جس کا مقصد دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات خاص طور پر فلسطین میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان کے عوام، حکومت ، فوج اور مزاحمت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ صدر کے انتخاب اور سیاسی عمل کو مکمل کرنے کے لیے مذاکرات اور معاہدے کا راستہ اپنائیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ لبنان میں مختلف سیاسی دھارے اور بغیر کسی بیرونی مداخلت کے اپنے صدر کی تقرری کر سکتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ