29 دسمبر، 2022، 1:10 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84983384
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی فٹبالر "طارمی" کی ہیٹ ٹرک سے پورٹو ٹیم کی شاندار جیت

تہران۔ ارنا- پورٹو فٹبال کلب کے ایرانی فٹبالر "مہدی طارمی" نے اروکا کے خلاف میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، پرتگالی پریمیئر لیگ کے دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ ہی پورٹو  ایک شاندار کھیل اور مہدی طارمی کی شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے اروکا کیخلاف کھیلے گئے میچ میں 1۔5 نتیجے سے فتح حاصل کی۔ ایرانی اسٹرائیکر اس کھیل میں ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب رہے؛ نیز اس کیھلاڑی کی جانب سے ایک اور گول اسکور کیا گیا، جس پر بحث اور تنازع ہے۔

اس سیزن میں پورٹو کے لیے پندرہ گول کرنے میں کامیاب رہنے والے طارمی نے اروکا کے خلاف میچ میں کیے گئے تین گول کے ساتھ اپنے گولوں کی تعداد بڑھا کر 18 کر دی۔ مزید برآں، اس نے 2022 کیلنڈر سال میں اب تک پورٹو کے لیے 34 بار اسکور کیا ہے۔

اب پورٹو کے ایرانی اسٹرائیکر کے پرتگالی پریمیئر لیگ میں 9 گول ہیں اور وہ لیگ کے بہترین اسکورر یعنی بنفیکا سے تعلق رکھنے والے گونچالو راموس کی برابری کرنے میں کامیاب رہے۔ چونکہ ایگلز کا اگلا میچ نئے سال میں ہوگا، اس لیے طارمی 2022 کا اختتام؛ پرتگالی لیگ کے مشترکہ گول اسکورر کے ساتھ کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .